Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا سعودی عرب اور قطر کی جانب سے سرحدیں کھولنے کےفیصلےکاخیرمقدم

اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے زمینی،ہوائی...
شائع 05 جنوری 2021 03:01pm

اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے زمینی،ہوائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل اور جی سی سی ممالک کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ سرحدیں کھولنے کے فیصلے کے ساتھ خلیج تعاون کونسل کے دیگر اقدامات کو سراہتے ہیں، جس سے خلیج تعاون تنظیم ممالک کے مابین گزشتہ چار برس سے جاری دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی ، امیرکویت کی مسلسل ، پرخلوص کوششوں اور خلیج تعاون کونسل کے تعاون کے باعث یہ اہم نتیجہ نکلا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ آج جی سی سی اجلاس کے نتیجے میں تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تعاون کے فروغ اوراعتماد سازی میں مدد ملے گی۔

foreign office

Saudi Arabia

پاکستان

اسلام آباد