Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی وزیراعظم کا ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان

لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا...
شائع 05 جنوری 2021 09:33am

لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا،برطانوی وزیراعظم نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے صورتحال سنگین ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نیلنا لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بچوں کو آن لائن تعلیم مہیاکی جائے۔

بورس جانسن نے کہا کہ نئےقسم کےکوروناوائرس پرقابو نہیں پایاجاسکا،کوروناکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں،انگلینڈمیں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذرہےگا۔

london

lockdown

Boris Johnson

United Kingdom