Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان سے متصادم'

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا...
شائع 04 جنوری 2021 08:32pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔ یہ نازک وقت یکجہتی،اتحاد اور اتفاق کا تقاضا کرتا ہے، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاسی شو بازی کر کے جنوبی پنجاب کےعوام کو دھوکا دیا۔ سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے- ایک طرف دشمن مذموم عزائم رکھتا ہے اور دوسری طرف پی ڈی ایم انتشار پھیلانا چاہتی ہے- افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں ۔

opposition

Usman Buzdar

cm punjab

PTI government