Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی پی، ن لیگ اور فضل الرحمان نے سیاست کو کاروبار بنایا'

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےملک میں اخلاقی...
شائع 04 جنوری 2021 07:17pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےملک میں اخلاقی ڈھانچےکوتہس نہس کردیاگیا، ماضی کےحکمرانوں نےسیاست کوکاروبارکاذریعہ بنایا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نےمعاشرےکوتباہ کردیا، ماضی کےحکمرانوں نےکرپشن کلچرکوعام کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ معاشرہ اس قدربگڑگیاکہ کرپشن کوبرائی نہیں سمجھاجاتا، 80کی دہائی کےبعدکرپشن کےکلچرکوفروغ دیا گیا، پی پی،ن لیگ اورفضل الرحمان نےسیاست کوکاروباربنایا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ بنی گالاکیس میں عدالت نےعمران خان کوصادق وامین قراردیا، مخالفین نےفارن فنڈنگ کے2کیسزبنائے، فارن فنڈنگ اورممنوعہ فنڈنگ میں فرق معلوم ہوناچاہئے۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں جھوٹوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، آئین کےمطابق تمام جماعتوں کواکاؤنٹس کاحساب دیناہوتاہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اقاموں کےبعدپرائیوٹ کمپنی بھی سامنے آگئی ہے، نوازشریف نےاپنی ہی پارٹی کو10کروڑفنڈزدیئے، پیسےفنڈزمیں جمع کرواکروائٹ کیےاورپھرنکال لئے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےفنڈزکیسزمیں اسکرونٹی کمیٹی بن چکی۔

Farrukh Habib

PML N

corruption

shibili faraz

Information Minister

imran khan

PPP

Fazal ur Rehman

foreign funding

Bani Gala