'ریاستی اداروں کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے تو قوم کو ثمرات ملتے ہیں'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا گزشتہ10سالہ اقتدار ایک سیاہ دور تھا.ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کےبغیر آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے تو اس کے نتائج واضح طور پر نظر آتے ہیں۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ نیب نے سال 20-2019 میں 389 ارب روپے کی ریکووریاں کیں جبکہ 2008 تا 2018 کے 10 سال کے دوران یہ ریکوریاں صرف 104 ارب روپے تھیں۔
وزیراعظم نےبتایا کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن کےمحکمےنے27ماہ کے دوران 206 ارب روپےریکوورکئے جبکہ کرپٹ حکمرانوں کے10سالہ دور میں یہ ریکووری صرف 3ارب تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان اعداد و شمار اور حقائق سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے جب ریاستی ادارے سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کریں تو قوم کو اس کے ثمرات ملتے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ملک میں ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور احتساب کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed on this story.