Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسامہ قتل کیس : تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا

اسلام آباد:طالب علم اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ...
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 02:14pm

اسلام آباد:طالب علم اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ، چیف کمشنر کی ہدایت پر قائم جے آئی ٹی کو جلد اپنی رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت بنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہوں گے، ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او رمنا بھی جے آئی ٹی میں شامل ہے۔

دوسری طرف سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھی معاملہ کا نوٹس لے رکھا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ والدین کس اذیت سے گزررہے ہوں گے، اس درد کو بیان کرنا ممکن نہیں، ہتھیارکا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیئے، انسانی حقوق کمیٹی چھ جنوری کو اس معاملے پر بحث کرے گی۔

اسلام آباد

murder case

Usama Satti

JIT

investigation