Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کاٹرائل کورٹ کو پروین رحمان قتل کیس کا جلد فیصلہ سنانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماجی کارکن پروین رحمان...
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 03:41pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس کا جلد فیصلہ سنانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےسماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے پروین رحمان قتل کیس نمٹا تے ہوئے ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ سنانےکاحکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی اپیل پرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،جےآئی ٹی رپورٹس2 ہفتوں میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،ٹرائل کورٹ جے آئی ٹی رپورٹس پرجلد فیصلہ کرے۔

عدالت نے کہاکہ استغاثہ اورگواہان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے،ٹرائل کورٹ فیصلے کے بعددرخواست گزاردوبارہ رجوع کرسکتاہے۔

جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ بہت وقت گزرچکا،چاہتے ہیں انصاف پرمبنی فیصلہ ہونا چاہیئے۔

وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ سندھ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کاحکم دے،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ تحقیقاتی ایجنسی نہیں بن سکتی۔

Supreme Court

اسلام آباد

murder case