Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس :گواہوں کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے...
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 12:01pm

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے گواہوں کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،کیس کی سماعت ملتوی کی جائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صرف گواہ ہان کا بیان ریکارڈ کرنا ہے جو جونیئر وکیل کے سامنے بھی ہو سکتا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ان کا قانونی حق ہے کہ ان کا وکیل بیان ریکارڈ کرتے وقت موجود ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ ابھی تک عدالتی حکم کے باوجود ان کے پاس میڈیکل بورڈ نہیں آیا،عدالت طاقت ور ہے، بورڈ کو کہیں بھی طلب کر سکتی ہے۔

احتساب عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اس حوالے سے حکم جاری کر دیا ہے ۔

عدالت نے شہباز شریف کی درخواست منظور کرلی اورگواہان کو دوبارہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

accountability court

hamza shahbaz

Shehbaz Sharif

lahore