Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا

اسلام آباد:سعودی حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی...
شائع 03 جنوری 2021 03:24pm

اسلام آباد:سعودی حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودیہ عرب جاسکیں گے۔

اس سے قبل مسافر صرف سعودیہ عرب سے پاکستان آسکتے تھے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کیلئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں، تمام مسافر کورونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ سفر سے قبل لازمی کروائیں۔

Saudi Arabia

اسلام آباد

PIA

flight operation