Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاسپورٹ کا معاملہ نواز شریف کی رکاوٹ نہیں'

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کا معاملہ نواز شریف ...
شائع 02 جنوری 2021 10:15pm

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کا معاملہ نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ نہیں ۔ نواز شریف دوہزار اکیس میں واپس آجائیں گے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف 2021 میں پاکستان واپس آجائیں گے ،نواز شریف سرجری کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے سے بعض لوگوں کے معاملات ہاتھ سے نکلے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ مریم اور نواز شریف ایک سال تک خاموش کیوں رہے تو خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سب فریقین کی خواہشیں ہوتی ہیں کہ معاملات بات چیت سے حل ہوسکیں ۔

لیگی رہنما خرم دوستگیر نے کہا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو ملک میں آنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ پاسپورٹ کا معاملہ نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ نہیں ۔

PML N leader

Aaj Rana Mubashar Kay Sath

Nawaz Sharif

Aaj News program