Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' اکتیس جنوری کے بعد لانگ مارچ ہوگا'

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتیس جنوری کے بعد...
شائع 02 جنوری 2021 07:14pm

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتیس جنوری کے بعد حکومتی استعفے نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب لوگ اعتماد کے ساتھ چل رہے ہیں، تمام پارٹیاں اکٹھی ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سازش چھپ کر ہوتی ہے ہم تو عوام کیساتھ مل کر حکومت کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتیس جنوری تک ہم استعفوں کیلئے مہلت دے رہے ہیں، اس کے بعد لانگ مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، ہم جعلی حکومت سے مذاکرات نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری جماعت میں ٹوٹ پھوٹ نہیں کانٹ چھانٹ کا عمل شروع ہوا ہے۔

NAB

PDM

resignations

long march

PDM cheif