Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

"نیا فنانشل ماڈل قبول کریں، فیس دیں یا پھر معاہدہ ختم کریں"

پاکستان سپر لیگ سکس سے قبل پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان...
شائع 02 جنوری 2021 05:17pm

پاکستان سپر لیگ سکس سے قبل پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان "فنانشل ماڈل" پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ "نیا فنانشل ماڈل قبول کریں، فیس دیں یا پھر معاہدہ ختم کریں" کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو نوٹسز بھیج دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے آغاز سے قبل بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان فنانشل ماڈل پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔ پی سی بی نے فرنچائزز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نیا فنانشل ماڈل قبول کریں، فیس دیں یا پھر معاہدہ ختم کریں۔ تین ہفتے تک واجبات جمع نہ کرائے گے تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب موجودہ حالات کے پیش نظر تمام فرنچائز نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جلد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

cricket

PCB

PSL franchise

psl 6