Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج کے خلاف بولنے والوں پر 72 گھنٹے میں پرچہ کاٹنے کا اعلان

وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوج کے خلاف بولنے والوں پر 72 گھنٹے میں...
شائع 02 جنوری 2021 12:27pm

وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوج کے خلاف بولنے والوں پر 72 گھنٹے میں پرچہ کاٹنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ فوج سمیت قومی اداروں کیخلاف جو بات کرے گا مقدمہ درج کریں گے۔

فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو فوج کیخلاف بات کریگا اس پر 72 گھنٹوں میں پرچہ کٹے گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چین اور افغانستان کیلئے مینوئل ویزے ختم کردیئے گئے ہیں۔ راول پنڈی میں نادرا دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان اور چین کیلئے مینوئل ویزے کا طریقہ کار ختم کرکے اب اسے مکمل طور پر آئن لائن کردیا گیا ہے، تاکہ غیر قانونی ویزا دینے والوں کو پکڑا جائے اور غیر قانونی ویزے میں کمی کی جا سکے۔ دونوں ممالک کے مینوئل ویزے ختم کرتے ہی پہلے روز 2 لاکھ آئن لائن درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

Pak army

Sheikh Rashid

army