Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سینیٹ میں اپوزیشن کی نیب پر شدید تنقید

اپوزیشن نے سینیٹ میں نیب ایکشنز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ لیگی...
شائع 01 جنوری 2021 11:13pm

اپوزیشن نے سینیٹ میں نیب ایکشنز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

لیگی رہنما راجا ظفرالحق کہتے ہیں نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہیں ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے والے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں

سینیٹ کے ایوان میں نیب پربحث کےدوران طوفان مچ گیا۔ راجہ ظفرالحق نے تحریک ایوان میں پیش کی اور کہا نیب رویہ یہی رہا تو سیاسی فضا خراب ہوگی۔

مولانا غفور حیدری بولے ہم ٹکرے ٹکرے ہوجائیں لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا نیب جیل گونتاناموبے بن گیا ہے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

PML N

PML N leader

NAB

opposition

senate