Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد وسیم نے چیف سلیکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر...
شائع 01 جنوری 2021 10:13pm

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دو عہدے رکھنے پر تنقید کا نشانہ بننے پر چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپ دی تھی، جنہوں نے چیف سلیکٹر کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

تمام صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہیں گے جبکہ محمد وسیم کی جگہ ناردرن کا نیا کوچ تعینات کیا جائے گا۔

محمد وسیم کی پہلی اسائنمنٹ رواں ماہ شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔

PCB

Chief Selector

former test cricketer

Misbah ul Haq