Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،...
شائع 01 جنوری 2021 07:19pm

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، 3روزہ اجلاس کا آغاز 2 جنوری کو منصورہ میں ہوگا۔

امیر جماعت سراج الحق اجلاس کی صدارت کریں گے، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس آج منصورہ میں ہوگا۔

قیصر شریف کے مطابق اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہاکہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کا بھی جائزہ لیا جائیگا،اور سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بعدازاں سراج الحق 4 جنوری کو آئندہ کےشیڈول کا اعلان کریں گے۔

Ameer Jamaat e Islami

Sirajul Haq

Jamaat e Islami