Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک میں مندردوبارہ...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 12:45pm

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک میں مندردوبارہ تعمیرکرنے کا اعلان کردیا ۔

کرک میں مندر کو جلائے جانے کے واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے مندر دوبارہ تعمیرکرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائیں گے اور اسلسلے میں متعلقہ حکام کواحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث متعددافراد کو گرفتار کرلیاگیا ہےاورملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی،مستقبل میں کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ اقلیتوں کی مقدس مقامات کےتحفظ کویقینی بنایاجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا، واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

بعد ازاں چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری، آئی جی کے پی اور ایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو متاثرہ مندر کے دورے کا حکم بھی دیا۔

mandir burn

peshawar

cm kpk

mehmood khan