Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید71 اموات، 2,463 نئے کیسزرپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 12:25pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 71 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 10,176 ہوگئی جبکہ مزید2,463 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد482,178ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,463 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ82ہزار178ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 15ہزار679ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ38ہزار 608افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں58ہزار701،اسلام آباد میں37ہزار888،بلوچستان میں18ہزار168 ،گلگت بلتستان میں4857اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8277کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید71مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10176ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3560افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 4042،خیبرپختونخوا میں 1649،اسلام آباد میں419،بلوچستان میں183اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث222 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار773 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,216مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,156افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ37ہزار229مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار039کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2463مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 67لاکھ37ہزار107افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں میں سے 61 افراد اسپتالوں میں زیر علاج تھے،4 بڑے شہروں کے مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، اسلام آباد کے 38 اور ملتان کے37 فیصد مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

new cases

death