Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ڈی ایم کےفیصلے پر ہم استعفے دینگے'

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی ...
شائع 31 دسمبر 2020 09:42pm

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی ہم استعفےدیں گے، سب لوگ پارٹی فیصلےپرلبیک کہیں گے۔

لاہور:رہنما ن لیگ راناثنااللہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی ہم استعفےدیں گے، سب لوگ پارٹی فیصلےپرلبیک کہیں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم کہتےہیں جھوٹے مقدمے ختم کرو،:یہ کہتےہیں این آر اومانگ رہےہیں، کوئی بھی این آراونہیں مانگ رہا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں اپنا مؤقف دین گے، چیئرمین نیب کوصرف دستخط کےلیےرکھاہواہے، سارےفیصلےباقاعدہ بنی گالہ میں ہورہےہیں، پیپلزپارٹی کانقطہ نظرہےالیکشن میں حصہ لیناچاہئے، کسی کےساتھ ہاتھ ہوگانہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سےنکلےگی۔

راناثناء نے مزید کہا کہ ن لیگ ہرقیمت پرپی ڈی ایم برقراررکھناچاہتی ہے۔

PML N

NAB

PDM

NRO

Rana Sanaullah

resignations

PPP