حکمران جماعت کو ملکی معاملات پر نظر رکھنے کا مشورہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا حکمران جماعت کو پی ڈی ایم کے بجائے ملکی معاملات پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا مہنگائی بڑھ رہی ہے، نئے سال میں پیٹرول بم گرنے والا ہے، پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں خالی جگہ نہیں چھوڑے گی مقابلہ کرے گی۔
کراچی میں پیپلز پارٹی نے مرکزی سیکریٹر اطلاعات نفیسہ شاہ کی نیوز کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں نفیسہ شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو حدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہویے سرکاری افسر خرم ہمایوں کی خودکشی کی تحقیقات کرائے۔
نفیسہ شاہ نے کہا نیب ہر شعبےکے لوگوں کو تنگ کر رہی ہے نیب کا احتساب بھی ضروری ہے اعلی عدلیہ بھی نیب کو سیاسی انجینیرنگ کا حربہ کہہ چکی ہے۔
نفیسہ شاہ نےکہا کابینہ نے مردم شماری کی منظوری کا جو کام کیا ہے وہ غلط ہے۔مردم شماری کا کام کابینہ کا نہیں تھا۔ مردم شماری کے معاملے پر ایم کیوایم کے وفد سے بات ہوئی۔
Comments are closed on this story.