Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آٹا، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئےہر قدم اٹھایا جائے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی ڈیویژن کی طرف ...
شائع 31 دسمبر 2020 04:05pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی ڈیویژن کی طرف سے تیار کردہ آن لائن ایگری ڈیش بورڈ کی منظوری دے دی ،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئےہر قدم اٹھایا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحاتی شعبوں کے ہفتہ وار جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں معاونِ خصوصی معید یوسف ،متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریزاوراعلیٰ افسران کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی طرف سے تیار کردہ آن لائن ایگری ڈیش بورڈ کی منظوری دی جو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کی نگرانی کرے گا۔

ڈیش بورڈ نہ صرف تصدیق شدہ اعشاریوں کی مدد سے کسی بھی بحران سے بچنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوگا ۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ہدایات دیں کہ آٹا، چینی اور دالوں جیسی اشیاء غریب گھرانے کیلئے انتہائی اہم ہیں، ان کی قیمتوں کو کنڑول میں رکھنے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے سے گریز نہ کیا جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کیلئے مقامی متبادل ڈھونڈنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو مزید بڑھایا جائے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ نہ ہو۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

Speach