Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کاغیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینےسےانکار

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020 01:09pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پرغیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار کردیا ۔

تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی سندھ ہائیکورٹ میں بھی گونج سنائی دی، سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار کردیا ۔

سماعت شروع ہونے سے عدالت نے ریمارکس دیئے سب سن لیں تعمیرات گرانے کیخلاف حکم امتناع نہیں ملے گا۔

عدالت نے کہا سپریم کورٹ احکامات کے بعد کوئی حکم امتناع جاری نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔

Supreme Court

karachi

Encroachment

Sindh HighCourt