Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید58ہلاکتیں، 2,475 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020 01:12pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 58افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10,105ہوگئی جبکہ مزید2,475 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد479,715ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,475 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ79ہزار715ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ14 ہزار 425ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ37ہزار 949افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں58ہزار379،اسلام آباد میں37ہزار702،بلوچستان میں18ہزار148 ،گلگت بلتستان میں4856اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8256کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید58مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10105ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3533افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4013،خیبرپختونخوا میں 1638،اسلام آباد میں416،بلوچستان میں183اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث221 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار537 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,206مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,690افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ35ہزار073مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار695کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2475افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 66لاکھ96ہزار068افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

new cases

death