Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فخر زمان قلندرز کے نہ رہے

لاہور: اوپنر فخر زمان نے پی ایس ایل فرینچائز لاہور قلندرز کو...
شائع 30 دسمبر 2020 11:00pm

لاہور: پی ایس ایل فرینچائز لاہور قلندرز نے اوپنر فخر زمان کو ریلیز کردیا، قلندرز کے منیجر ثمین رانا نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان کو لاہور قلندرز نے ریلیز کردیا، ایک ٹویٹ میں فخر زمان نے کہا ہے کہ قلندرز نے صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیاء کرکے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔

enter image description here

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے 4 یادگار سیزن میں نمائندگی کا موقع دینے پر لاہور قلندرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قلندرز کے منیجر ثمین رانا نے فخر زمان کو ریلیز کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں فخر زمان دیگر ٹیموں کو چناؤ کیلئے دستیاب ہونگے، وہ اب کس ٹیم کو جوائن کریں گے شائقین نے نظریں جمالیں۔

Lahore Qalandars

PSL franchise