Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہین شاہ آفریدی کو 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ

ماؤنٹ منگنوئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پی...
شائع 30 دسمبر 2020 10:03pm

ماؤنٹ منگنوئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے معائنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، تاہم 48 گھنٹے تک اُن کی مانیٹنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کے دوران کیوی پیسر نیل ویگنر کا باؤنسر لگا تھا تاہم معائنے کے انہیں پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو معائنے کے بعد کلیئر تو قرار دے دیا گیا ہے مگر آئندہ 48 گھنٹوں تک ان کو نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ نے ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 101 رنز سے شکست دی، فواد عالم کی سنچری اور کپتان رضوان کی نصف سنچری رائیگاں گئیں، 373 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کھیل کے خاتمے سے ساڑھے 4 اوورز پہلے 271 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ میں شاہینوں نے زبردست فائٹ بیک کیا تھا لیکن رنز کا ماؤنٹ ایورسٹ سر نہ کرسکے، آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 302 رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو 7 وکٹیں درکار تھیں۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کھیل کا آغاز ہوا تو اظہر علی دوسرے ہی اوور میں چلتے بنے۔ پھر فواد عالم اور کپتان محمد رضوان ڈٹ گئے، 167رنز کی شراکت داغ دی، رضوان نے 60 رنز اسکور کئے، فواد عالم نے زبردست سنچری جڑدی۔

دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی امیدیں دم توڑ گئیں، ٹیل اینڈرز نے بھی مزاحمت کی لیکن اننگز 4.3 اوورز قبل 271 پر تمام ہوگئی۔

کین ولیمسن میچ کے ہیرو رہے، سیریز میں کیویز نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جبکہ فتح کے بعد نیوزی لینڈ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر آگیا۔

pak vs nz

PCB

pak vs nz tour 2020

pak vs nz test series 2020

pakistan fast bowler

shaheen afridi