Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے ریلوے کے سابق ملازم کی بحالی کی اپیل مسترد کردی

کراچی :سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر قبضے کے الزام میں نوکری سے...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 12:42pm

کراچی :سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر قبضے کے الزام میں نوکری سے نکالے گئے ریلوے کے سابق ملازم ہادی بخش کی بحالی کی اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے زمین پر قبضے کے الزام میں نوکری سے نکالے گئے ریلوے کے سابق ملازم ہادی بخش کی بحالی کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ مجھ پر الزام عائد کیا گیا کہ میرے بھائی نے زمین پرقبضہ کیا ہے، جس پرجسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیئے آپ کے مؤکل پربھائی کے ساتھ مل کر قبضے کا الزام ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے آپ نے سروس ٹربیونل میں اپیل سے متعلق قانون پرعمل نہیں کیا۔

بعدازاں عدالت نے سابق ریلوے ملازم کی اپیل مستردکرتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔

سابق ریلوے ملازم کی بحالی سے متعلق اپیل پرریلوے حکام کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نےریلوے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت اورمالی گھپلوں کے الزام میں سابق ریلوے ملازم خان بہادرکی بحالی سے متعلق اپیل پرریلوے حکام کو نوٹس جاری کردئیے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت اورمالی گھپلوں کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ جس عرصے میں الزام عائد کیا میں وہاں تعینات تھا ہی نہیں تھا ، مجھے کچھ معلوم نہیں تھا، میری کوئی غلطی نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ پر 19لاکھ 50ہزارروپے کے ٹکٹ میں گھپلے کا الزام ہے،کراچی سے خان پور کے دوران آپ نے 2مرتبہ ٹکٹ فروخت کیا ۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے آپ پر ایک ہی ٹکٹ دو بار فروخت کرنے کا الزام تھا، آپ کو تو سب کچھ معلوم ہوتا ہے، آپ پر الزام ہے کہ بار کوڈ والی پرانی ٹکٹ فروخت کیں،یہ کام اسی طرح منظم طریقے سے ہوتا ہے۔

عدالت نے سابق ریلوے ملازم کی بحالی پر ریلوے حکام کو نوٹس جاری کرتے سماعت ملتوی کردی۔

Pakistan Railways

karachi supremecourt registry

apeal reject