Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں 4.2 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد:اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 02:09pm

اسلام آباد:اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

دیر،شانگلہ،بٹگرام اورسوات میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز دیر کےشمالی علاقے میں25کلومیٹر تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30کلو میٹر تھی۔

اسلام آباد

earthquake

KPK