Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101رنز سے شکست دے دی

ماؤنٹ مونگنوئی:مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا لیکن شاہین میچ نہ...
شائع 30 دسمبر 2020 12:04pm

ماؤنٹ مونگنوئی:مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا لیکن شاہین میچ نہ بچاسکے، نیوزی لینڈ نے ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 101رنزسے شکست دے دی، فواد عالم کی سنچری اور کپتان رضوان کی نصف سنچری رائیگاں گئیں،373رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 271رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

مونٹ مونگنوئی ٹیسٹ میں شاہینوں نے زبردست فائٹ بیک کیا لیکن رنز کا ماؤنٹ ایورسٹ سرنہ کرسکے ،آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 302رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو 7وکٹیں درکار تھیں،اظہرعلی دوسرے اوور میں چلتے بنے۔

پھر فواد عالم اور کپتان محمد رضوان ڈٹ گئے،167رنز کی شراکت داغ دی،رضوان نے 60رنز اسکورکئے ،فواد عالم نے زبردست سنچری جڑدی۔

دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی امیدیں دم توڑ گئیں،ٹیل اینڈرز نے بھی مزاحمت کی لیکن اننگز4.3اوورز قبل 271پر تمام ہوئی۔

کین ولیمسن میچ کے ہیرو رہے،سیریز میں کیویز نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جبکہ فتح کے بعد نیوزی لینڈ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر آگیا۔

Newzeland

پاکستان

PAKvNZ