Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں خواجہ آصف کو گرفتار...
شائع 29 دسمبر 2020 10:33pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں خواجہ آصف کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا،حکومت شکست کے خوف کو سامنے رکھ کر فیصلے کررہی ہے۔

بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اثاثہ جات کیس میں گرفتاری کا مطلب ہے کہ آپکے پاس کچھ نہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ خواجہ آصف نے مجھے دو باتیں بتائیں، خواجہ آصف نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو، خواجہ آصف نے صاف جواب دیا کہ میں نوازشریف کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کو آفر دی گئی کہ آپکے کیسز بھی پندرہ دن میں ختم ہوجائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس پر شدید ردعمل دے گی،اور عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔

Maryam Nawz

NAB

Khawaja Asif