Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس لےلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر...
شائع 29 دسمبر 2020 02:30pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 ماہ میں 25ہزار میٹر ہنگامی طور پرلگانے کا حکم دے دیااورکہاکہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے،امانت سوچ سمجھ کرخرچ کریں گے، قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہواہے،جس کی رپورٹ ملنے پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے تفصیلات رپورٹ کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کردیں۔

رپورٹ میں واپڈا اورریلوے حکام کی کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہو رہاہے،ریلوے ملازمین عرصے سے بجلی استعمال کرتے رہےلیکن بل نہیں ادا نہیں کیا،جس کا مالی بوجھ ریلوے برداشت کرتا رہا ۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے رپورٹ پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئےریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونےکا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے فوری ریلوے رہائشی کالونیوں میں 25 ہزار میٹر ہنگامی بنیادوں پر لگانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے حکم دیا ہے کہ ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

وزیرِاعظم نے بجلی کے میٹرز کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں، قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، اسے امانت سمجھ کر خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

pm imran khan

Pakistan Railways

اسلام آباد