Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی کے ایک گھر میں آگ لگ گئی...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2020 01:20pm

کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی کے ایک گھر میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں 3بہن بھائی جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے محمود آباد کی کشمیر کالونی میں میں المناک حادثہ پیش آیا جہاں مکان میں آتشزدگی کے باعث 3بہن بھائی جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ، بیوی اور بچی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6سالہ حمزہ فیاض ،5سالہ ثانیہ اور ایک سالہ عمیمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں والد فیاض ،والدہ سعیدہ مائی اور 7سالہ بچی سلمی شامل ہیں۔

عمارت 2 منزلہ تھی ، متاثرہ فیملی گراونڈ منزل پر رہائیس پذیر تھی، آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہ آسکی۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائربریگیڈ کے عملے نے بجھادی۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے علاقے کادورہ کیا اور میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ افسوسناک واقعہ ہے،پولیس نے شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہرکیا ہے فائربریگیڈ کیوں تاخیرسے پہنچی تمام پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا گھر میں تمام لوگ جاگ رہے تھے اور ناشتے کی تیاری کررہے تھے،زخمیوں کیلئے بہتر علاج کو یقنی بنایا جا رہا ہے، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے سے جدوجہد کے بعد آگ کو بجھا دیا۔

شکارپور میں کچے مکان میں آگ لگنے سے 3بجے جھلس کر جاں بحق

شکارپور میں صبح سویرے کچے مکان میں آگ لگنے سے 3معصوم بچے جھلس کر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔

شکارپور کی تحصیل خان پور میں صبح سویرے افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں موم بتی نے کچہ مکان جلاڈالا ،مکان میں موجود 3معصوم بچے جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ،جاں بحق بچوں میں رفیق، عابدہ اورثمینہ شامل ہیں ۔

آتشزدگی سے 2بچے زخمی ہوئے،امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اورزخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیا۔

دونوں بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کردیاگیا۔

karachi

house

fire