Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'فوج ہمارا ادارہ ہے اور اس کا دفاع قومی ذمہ داری ہے'

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہواجس...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2020 12:18am

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہواجس میں گفتگو کرتےہوئے انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن مجھ سے این آر او کےلئے فوج پردباؤ ڈال رہی ہے ۔فوج ہمارا ادارہ ہے اور اس کا دفاع قومی ذمہ داری ہے۔

اسلام آبادمیں ہونے والی پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کی بیٹھک میں وزیراعظم نےکہافوج ہمارا ادارہ ہے,اس کا دفاع قومی ذمہ داری ہے۔فوج مخالف بیانیےکامؤثرجواب دیا جائے۔اداروں اور شخصیات کے خلاف مہم چلانےوالوں کی کھوج لگائی جائے۔ سوشل میڈیا پراداروں کو بدنام کرنے والوں کا پیچھا کریں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پرکارروائی کافیصلہ بھی کرلیا گیا۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کی تحریک کا کوئی مستقبل نہیں۔بات چیت اور مسائل کےحل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے۔اپوزیشن کامسئلہ دھاندلی ہوتاتوانتخابی اصلاحات میں ساتھ دیتے۔اپوزیشن نے ڈھائی سالوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا۔ اپوزیشن ٹولے کو ملک نہیں اپنے مقاصد عزیز ہیں۔ اپوزیشن این آر او چاہتی ہے جو نہیں ملے گا۔ اپوزیشن کی کسی تحریک کا دباؤ نہیں۔

وزیراعظم نےترجمانوں کومولانافضل الرحمن کی کرپشن بے نقاب کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اثاثے کیسے بنائے؟کتنےبنائےعوام کو آگاہ کریں ساتھ ہی اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے لائیں۔

pm imran khan

NRO

Pak army

JUI F leader