وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کورونا وائرس اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ 7 نکاتی ایجنڈ پر غور کرےگی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو کی منظوری سمیت وفاقی کابینہ 7نکاتی ایجنڈےپر غور کرے گی۔
گلگت بلتستان میں 3سال کیلئے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے پیش ہو گی، ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری، نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ایجنڈے کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال ، پٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس آج شام ہوگا
اسلام آباد:پی ڈی ایم کی تحریک سے کیسے نمٹیں؟، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس آج شام ہوگا ۔
پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالفت تحریک سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا ۔
اجلاس میں معاشی میدان میں حکومتی کامیابیوں پر ترجمانوں کو آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو گائیڈ لائن بھی دیں گے۔
Comments are closed on this story.