Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کے ہاں بیٹے کی ...
شائع 28 دسمبر 2020 10:43am

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’الحمد اللہ، اللہ نے مجھے بیٹے محمد امیر حمزہ کی نعمت سے نوازا ہے، اللہ اسے لمبی زندگی عطا کرے۔‘

کرکٹر نے دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی بڑی تعداد نے آصف علی کو مبارکباد دی۔

ایک اور ٹوئٹ میں کرکٹر آصف علی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد کے پیغامات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں آصف علی کی کمسن بیٹی امریکا میں انتقال کر گئی تھی۔

پاکستانی کرکٹر آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ بیمار تھی اور کینسر جیسے موذی مرض کے باعث امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھی، نور فاطمہ کا کینسر اسٹیج فور پر تھا۔

آصف علی کی بیٹی کو انتقال سے ایک ماہ قبل کینسر کے باعث امریکہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود کرکٹ ٹیم کو دستیاب تھے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔

cricket

پاکستان

Asif Ali

pakistan batsman

pakistan cricketer