Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ...
شائع 27 دسمبر 2020 12:26am

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ کا شکارہوگیا۔حادثے میں پائیلٹ میجر ایم حسین، کو پائیلٹ میجرایاز حسین سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق بھی شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹرگلگت بلتستان کے علاقہ منی مرگ میں حادثہ کا شکار ہوا۔

شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا جارہا تھا۔

گلگت بلتستان

ISPR

pakistan army