لافانی زندگی کیلئے کہانیوں میں بتائے گئے 4 طریقے
قصے کہانیوں میں بہت سے ایسے طریقے بتائے جاتے ہیں جو کسی بھی عام آدمی کو لافانی بنا سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی چار طریقوں کا بتائیں گے جن کے بارے میں کہا یہ جاتا ہے کہ یہ آپ کو ہمیشہ زندہ رکھ سکتے ہیں۔
یہ طریقے دور قدیم سے سنائے جاتے رہے ہیں اور بہت سے لوگ اس پر یقین بھی کرتے ہیں۔
سنہرا سیب
سنہرے سیب کے بارے میں بہت سے قصے اور کہانیاں موجود ہیں۔
نورس میتھالوجی کے مطابق سنہرا سیب اپنے اندر انسان کو دوبارہ جوان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمیشہ کے لئے جوان بھی رکھتا ہے۔
نورس میتھالوجی کے مطابق کہا یہ جاتا ہے کہ سنہرا سیب دیوتاؤں کی زمینوں پر اُگتا ہے، اور دیوتا اپنی طاقت کو قائم رکھنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
امرت کی تیاری
زمانہ قدیم میں کیمیا دانوں نے بہت سی کو ششیں کیں کہ وہ ایک ایسا محلول بنائیں جس سے انسان کو لافانی بنایا جا سکے۔
کیمیا دانوں نے یہ کوششیں یورپی اور ایشیائی قصے کہانیوں سے متاثر ہو کر کیں۔
ایک بار چین کے سب سے پہلے شہنشاہ نے ایک ہزار لوگوں کو امرت کی تلاش میں بھیجا تھا جو کبھی واپس نہیں آئے۔ آج تک کوئی یہ بات نہیں جان سکا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔
پارس پتھر
پارس پتھر کا ذکر اکثر دیو مالائی کہانیوں میں آیا ہے۔
کئی کیمیا دانوں نے اسے بنانے کی بہت کوششیں کیں، کیونکہ اس پتھر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے اندر کسی بھی دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ساتھ ہی اپنے مالک کو لافانی زندگی فراہم کرتا ہے۔
چاند کا خرگوش
چین کی قدیم قصے کہانیوں میں ایک ایسے جادوئی خرگوش کا ذکر ہے جو چاند پر رہتا ہے۔
یہ خرگوش دیوتاؤں کے لئے کام کرتا ہے اور مسلسل امرت بناتا رہتا ہے۔
روایتی کہانیوں کی مطابق وہ یہ امرت خاص طور پر دیوتاؤں کے لئے بناتا ہے، لیکن خرگوش کو خوش کر کے عام انسان بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔
البتہ ان کہانیوں میں خرگوش کو خوش کرنے کا کوئی طریقہ نہیں بتایا گیا پر یہ کہا گیا ہے کہ اگر انسان ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائے تو وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہ سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.