Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

رومانیہ کے جنگل میں بھی ایک 'برمودا ٹرائی اینگل' واقع ہے

شائع 17 اپريل 2018 07:28am

Untitled-1

سمندر میں واقع برمودا ٹرائی اینگل سے تو دنیا واقف ہے ، لیکن اب رومانیہ کے جنگلات میں ایک ایسی برمودا ٹرائی اینگل کا انکشاف سامنے آگیا ہے کہ جو سیاح بھی اس طرف جاتا ہے پھر کبھی واپس نہیں آپاتا۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق رومانیہ کے علاقے 'کلج کاﺅنٹی' کے ہویا باسیو نامی جنگلات میں ایک علاقہ ہے، جس کے متعلق کئی کہانیاں بیان کی جاتی ہیں۔ بعض لوگ اس علاقے کو خلائی مخلوق کا علاقہ قرار دیتے ہیں اور بعض بھوتوں اور آسیب کا۔

یہ جنگل 700ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے اور کہا جاتا ہے کہ اب تک اس میں سینکڑوں رومانوی باشندے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق صدیوں پہلے اس علاقے میں ایک گڈریا غائب ہوا تھا جس کے بعد لوگوں کی توجہ اس طرف مرکوز ہوئی۔

یہ گڈریا اپنی 200 بھیڑوں سمیت غائب ہوا تھا اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ اس زمینی برمودا ٹرائی اینگل کا پہلا شکار تھا۔

مقامی لوگ اس وقت اس علاقے سے زیادہ خوفزدہ ہو گئے جب 1968ء میں فوجی تکنیک کاروں نے اس علاقے میں خلائی مخلوق کی تصاویر بنائیں اور منظرعام پر لائے۔

اس کے بعد کئی مقامی لوگ بھی مبینہ طور پر کسی غیرارضی مخلوق کو اس علاقے میں دیکھ چکے ہیں۔اب اس علاقے کی دہشت اس قدر زیادہ ہے کہ کوئی سیاح بھی اس طرف جانے کی جرات نہیں کرتا۔