Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوفرا آرچر نے 'کورونا وائرس' کی پیشگوئی 6 سال قبل ہی کردی تھی؟

شائع 24 مارچ 2020 03:19pm

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان برق رفتار فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی کورونا وائرس سے متعلق 6 برس قبل کی گئی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔

انگلش فاسٹ بولر نے 20 اگست 2014 کو ایک ٹویٹ کی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

آرچر نے اس ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 'کوئی بھی جگہ کُھلی نہیں ہوگی، وہ دن آنے والا ہے'۔

آرچر کی اس ٹویٹ کو پڑھ کر ٹوئٹر صارفین حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں اور اس ٹویٹ کو 'کورونا وائرس' کی پیشگوئی قرار دے رہے ہیں۔ ذیل میں کچھ صارفین کے ردعمل بھی ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشز سیریز کے دوران جب آرچر نے اسٹیو اسمتھ کو باؤنسر مارکر زخمی کیا تھا تو اُن کا 2013 میں کیا گیا ٹویٹ بھی اسی طرح وائرل ہوا تھا۔ اس ٹویٹ میں آرچر نے کیا کہا تھا؟ یہاں کلک کرکے جانیئے۔۔۔۔۔