Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان جیسا کپتان نہیں دیکھا، سنجے منجریکر

شائع 20 جون 2019 12:23pm

sanjayimran

بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا کپتان نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا، ان کے دور میں پاکستان جیت کی منزلیں طے کر رہا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر عمران خان کے مداح نکلے، اپنے آرٹیکل میں کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اعتماد شخصیت کے مالک تھے۔ پاکستانی ٹیم کی ہار پر سرفراز کو مورد الزام نہ ٹھرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز عمران خان نہیں ہیں، انہوں نے اپنی سوانح حیات میں عمران خان کو اپنا آئیڈیل قرار دیا تھا۔