انسانی دماغ قدرت کا ایک کرشمہ ہے، یہ ہمارے جسم کو چلانے اور قابو کرنے ک ذریعہ ہے۔ اسی لئے اسے ہیومن سی پی یو کا نام بھی دیا گیا ہے۔ انسانی دماغ کے بارے میں مزید حقائق درج ذیل ہیں۔
٭ ہمارا دماغ پنیر کی مانند ملائم ہوتا ہے۔
٭ اس کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
٭ یہ 2.5 پیٹا بائٹ کی معلومات یا 30 لاکھ گھنٹے کی کوئی بھی فلم اپنے اندر محفوظ کر سکتا ہے۔
٭ اس پر موجود سلوٹ نما پیٹرن عمل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
٭ ہمارے آدھے جینز دماغی تنظیم کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ باقی آدھے جسم کے ماندہ 98 فیصد حصے کو واضح کرتے ہیں۔
٭ ایک اوسط انسانی دماغ 3 پاؤنڈ یعنی تقریباً دیڑھ کلو گرام وزن رکھتا ہے جو اسے تیسرا سب سے بڑا عضو بناتا ہے۔
٭ گذشتہ پانچ ہزار سال میں دماغ کا اوسطاً 10 فیصد ہی گھٹا ہے۔
٭ ایک اوسط دماغ ہمارے خون اور آکسیجن کا 20 فیصد استعمال کرتا ہے۔
٭ ہمارا دماغ چالیس سال کی عمر تک ارتقاء میں رہتا ہے۔
بشکریہ ٹیک انسائیڈر