امریکی سائنسدان البرٹ ای میسنس کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق خواتین کو گنجے مرد زیادہ وجیح اور پر اعتماد لگتے ہیں۔
ویب سائٹ 'انڈی 100' کی رپورٹ کے مطابق البرٹ اور ان کی ٹیم نے تین مختلف تحقیقات کے دوران نوجوان خواتین کو گھنے بالوں والے، نیم گنجے اور مکمل گنجے مردوں کی تصاویر دکھائیں۔ یہ ایک ہی گروپ کی تصاویر تھیں، جنہیں ایڈیٹنگ کی مدد سے نیم گنجا اور مکمل گنجا کرکے دکھایا گیا تھا۔
البرٹ کا کہنا ہے کہ خواتین نے گنجے مردوں کو بہادر، پراعتماد، طاقتور، دراز قد اور زیادہ مردانہ وجاہت والے قرار دیا۔ انہی مردوں کی بالوںوالی تصاویرخواتین کو پسند نہ آئیں۔
بشکریہ indy100.com