Aaj Logo

شائع 26 مارچ 2017 01:56pm

موت کا تجربہ کروانے والی چینی مشین

 

چین میں ایک مخصوص کھیل پیش کیا گیا ہے جس میں قائل نہ کرنے والے کومرنا پڑتا ہے۔

 اس  کھیل میں حصہ لینے والوں کے سامنے ایک خطرناک  صورتحال رکھی جاتی ہے ۔ اس کے بعد ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ اس خطرناک صورتحال  سے خود نمٹیں گے یا کسی کو قربان کریں گے؟ جو شخص سب سے  کم قائل کرنے وای بات کہتا ہے اسے مرنا پڑتا ہے۔

لیکن اصل میں نہیں۔ بلکہ اسے ڈیتھ سمیولیٹر سے گزرنا پڑتا ہے جو موت کا تجربہ کرواتا ہے۔

کھیل میں حصہ لینے والے شخص  لو سیوے کا کہنا تھا کہ جب آپ دروازے میں داخل ہوتے ہیں تو آپ  میں ذہنی طور پر تبدیلی واقع ہوتی ہے اور آپ کو احساس ہوتا ہے کہ زندگی کی کیا اہمیت ہے۔

ڈیتھ سمیولیٹر کا ٹکٹ 68 ڈالرز ہے۔

https://youtu.be/ADEf31aUG4k

بشکریہ BGR

 

Read Comments