اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر بحث کے دوران سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا، حافظ حمد اللہ کہتے ہیں بھارتی اداکارہ کو سورہ عصر آتی ہے جبکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو زبانی یاد نہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر بحث کے دوران حافظ حمد اللہ بولے سشمیتا سین کو تو سورہ عصر آتی ہے لیکن ہمارے کئی ارکان پارلیمنٹ کو یہ سورہ زبانی یاد نہیں۔ اس پر چیئرمین سینیٹ بولے بغیر نہ رہ سکے، کہنے لگے اس کا مطلب ہے کہ وہ بھارتی اداکاروں کو دیکھتے رہتے ہیں،حافظ حمد اللہ نے جواب دیا صرف دیکھتے نہیں سنتے ہیں اور سیکھتے بھی ہیں۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ حد ہے کہ کونسل کی سفارشات کو تو پڑھا ہی نہیں جاتا۔
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر بحث کے دوران سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا، حافظ حمد اللہ کہتے ہیں بھارتی اداکارہ کو سورہ عصر آتی ہے جبکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو زبانی یاد نہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر بحث کے دوران حافظ حمد اللہ بولے سشمیتا سین کو تو سورہ عصر آتی ہے لیکن ہمارے کئی ارکان پارلیمنٹ کو یہ سورہ زبانی یاد نہیں۔
اس پر چیئرمین سینیٹ بولے بغیر نہ رہ سکے، کہنے لگے اس کا مطلب ہے کہ وہ بھارتی اداکاروں کو دیکھتے رہتے ہیں،حافظ حمد اللہ نے جواب دیا صرف دیکھتے نہیں سنتے ہیں اور سیکھتے بھی ہیں۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ حد ہے کہ کونسل کی سفارشات کو تو پڑھا ہی نہیں جاتا۔