Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2017 07:54am

شاہ رخ خان کے گھر منت میں' بھوت' کی موجودگی کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے،وہ سُپر اسٹار ہونے کے ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں اور باقی بزنس مینوں کی طرح بھوت اور وہموں پر یقین نہیں رکھتے۔

لیکن حال ہی میں ان کے گھر "منت"میں بھوت داخل ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شاہ رخ خان اپنے گھر منت کی ویڈیو بنارہے تھے اور ساتھ میں لوگوں کو بھوت پریت کی موجودگی کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ،ویڈیو میں خان کہتے نظر آئے کہ اگر کسی خالی گھر میں تھوڑی سی بھی آواز آجائے تو لوگ کہتے ہیں اس اکیلے کمرے میں بھوت ہے۔

ویڈیو بنانے کے ساتھ خان اپنے چہرے سے خوفناک تاثرات کا اظہار بھی کرتے جا رہے تھے جو دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگ رہا تھا،اسی وقت ایک آواز آتی ہے لیکن خان کہتے ہیں کوئی بھوت نہیں ہے وہ صرف دروازہ تھا اسی طرح گٹار بجنے کی آواز آتی ہے جس پر خان کہتےہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں وہ میں نے بجایا تھا۔

لیکن اچانک خالی کمرے میں جس میں خان کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا ایک خاتون کی آواز آتی ہے'سنئے'اور شاہ رخ گھبرا کر پوچھتے ہیں کون ہے،وہ عورت کہتی ہے 'میں ششی فلور پناب سے میں فرینڈلی بھوت ہوں'۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہو جاتی ہے خان خوف زدہ بھی ہوتے ہیں لیکن اس بھوت سے بات چیت جاری بھی رکھتے ہیں۔

نہیں گھبرائیے نہیں شاہ رخ کے گھر منت میں اصلی بھوت نہیں آئے تھے بلکہ کنگ خان انوشکا شرما کی آنے والی فلم'فلوری'کی تشہیر کررہے تھے اور وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں ،انوشکا نے اپنی فلم کی تشہیر کیلئے مختلف طریقہ اپنایا ہے یہ ویڈیو بھی اسی کا حصہ تھی۔

واضح رہے کہ انوشکا کی فلم جس میں وہ ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں رواں ماہ 24 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments