Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2017 09:49am

کرائے پر گھر لیتے ہوئے ان 5 باتوں کا خاص خیال رکھیں

اچھا اور بہترین حالت میں گھر کرائے پر لینا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔ کرائے پر لیئے جانے والے گھر زیادہ اچھی کنڈیشن میں نہیں ہوتے لیکن گھر دلانے والے جھوٹی تسلیاں دے کر گھر لینے آپ کو رضامند کررہی لیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو 5 ایسی باتوں سے آگاہ کریں گےجن کا خیال آپ کو   گھر کرائے پر لیتے ہوئے رکھنا چاہیئے۔ وہ باتیں کون سی ہیں آیئے جانتے ہیں۔

٭سوئچ بورڈ

جب بھی گھر کرائے پر خریدنے لگیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گھر میں موجود تمام سوئچ بورڈز ٹھیک حالت میں ہیں یا نہیں اور اس کے علاوہ سوئچ بورڈزمیں کرنٹ کا گزر بھی ضرور چیک کرلیں۔

٭ ٹی وی اور انٹرنیٹ کا کنکشن

کسی بھی نئی جگہ شفٹ ہونے سے پہلے یہ ضرور معلوم کرلیں کہ وہاں ٹی وی اور انٹرنیٹ کا کنکشن موجودہے یا نہیں ہے۔کنکشن موجود نہ ہونے کی صورت میں گھر کے مالکان کو اس بات سے آگاہ کریں تاکہ وہ اس کا کچھ بندوبست کریں۔

٭سیلن

اکثر گھروں میں سیلن موجود ہوتی ہےجس سے گھر گندے نظر آنے لگتے ہیں۔ گھر کے مالک سیلن پر رنگ و روغن کروانے کے بعد کرائے داروں کے دے دیتے ہیں لیکن تھوڑے عرصے بعد یہ سیلن پھر سے نظر آنے لگتی ہے۔

٭ کھڑکیاں دیکھیں

گھر کرائےپر لینے سے پہلے کھڑکیوں کے باہر کا نظارہ ضرور کرلیں کیونکہ زیادہ ٹریفک اور دکانوں کے پاس رہنے کی وجہ سے آپ کی نیند میں خلل پڑسکتا ہے اور اس سے آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

٭ دروازے

گھر لیتے ہوئے اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ گھر کے دروازے مضبوط اور اس میں موجود لاک صحیح طرح کام کرتے ہوں۔ یہ بھی ضرور چیک کرلیں کہ کہیں دروازوں کے لاک کر زنگ تو نہیں آگیا۔

Read Comments