مفتی نعیم نے اسد خٹک کو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کھری کھری سنا دی۔
جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم نے کہا کہ وینا ملک نے اسد خٹک کیلئے مثالی قربانی دی ہے۔ انہوں نے تین سالہ شادی شدہ زندگی میں اپنا سارا مال اسد خٹک پر لگا دیا۔
ہمارے یہاں کہا جاتا ہے کہ عورت کا مال کھانا اچھی بات نہیں۔ اسد خٹک نےمال خرچ کرنے کے بجائے مال کھایا ہے۔ ساتھ ہی وینا ملک کی شہرت سے ان کو فائدہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 95 سے 98 فیصد قصور اسد خٹک کا ہے۔ انہوں نے سمجھا کہ وینا ملک سے نہیں بلکہ جامعہ بنوریہ کی کسی طالبہ سے شادی کی ہے۔ انہوں نے 8 مہینے کی حاملہ سے مشقت کے تمام کام لئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینں نے انہیں سمجھایا آپ کے دو بچوں کی زندگی تباہ ہو جائے گی۔ اسد خٹک خلع کی پیشیوں میں پیش نہ ہوئے۔ اس لئے ان کی خلع نامکمل ہے۔ اور اگر خلع ہو بھی گئی ہے تو شریعت نے اس کیلئےتجدید نکاح کا راستہ رکھا ہے۔