ہمیں اپنی آنکھوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیوں کہ یہ ہمارے جسم کا ایک پیچیدہ اور اہم اعضاء ہے۔لہٰذا نظروں کو کمزور ہونے سے روکنےکیلئے آنکھوں کی صحت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
ہم آپ کو کچھ ایسی چیزیں بتاتے ہیں جو آپ کو بتائیں گی کہ آپ کی آنکھیں تھکی ہوئی ہیں
سرخی
اگر آپ گھنٹوں سے کمپیوٹر اسکرین پر دیکھ رہے ہیں تو ممکن ہے آپ کی آنکھیں خشکی کا شکار ہوجائیں اور سرخی اور کھجلی کا سبب بنے۔
آنکھوں کا خشک ہوجانا یاپانی آنا
جب آنکھیں تھکی ہوئی ہوتی ہیں تو آپ کی آنکھیں خشک بھی ہوسکتی ہیں یا آنکھوں سے پانی بھی آسکتا ہے۔
آنکھوں میں درد
اگر آپ آنکھوں پر زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں اور نیند بھی پوری نہیں لے رہے ہیں تو ممکن ہے آپ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوجائیں۔
دھندلا نظارہ
جب آپ کی آنکھیں تھکی ہوئی ہوتی ہیں تو آپ کو صرف یکسوئی میں مسئلہ پیش نہیں آرہا ہوتا بلکہ جس چیز کو بھی دیکھا جاتا ہے دھندلی نظر آتی ہے۔
بشکریہ زی نیوز