عراق کے شہر موصل میں2600سال پرانا حضرت یونس ؑ کا مزار داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے مزار کے نیچے 2600 سال پرانی تعمیرات دریافت کر لیں۔ 1852میں کھدائی کے بعد موصول کے گورنر نے اس مزار کے نیچے قائم محل کی سرنگوں کو دریافت کیا تھا جبکہ عراقی محکمہ آثار قدیمہ نے اس پر تحقیق کا آغا ز 1950 میں کیا تھا ۔
مزار کے نیچے قائم محل کی سرنگوں سے ماربل کی تیار کردہ کچھ ایسی چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں جو 672 بی سی سے قبل کی ہیں۔ اس مقام کے کچھ حصے612 بی سی میں نائنوی کی جنگ میں تباہ ہوئے تھے ۔
مزار کے نیچے قائم محل کی زیر زمین سرنگوں کی دیواروں پر مختلف نقوش و نگار قائم ہیں جو تقریبا 2000 ہزار سال قدیم ہیں۔ عراق کے شہر موصل میں موجود یہ مزار مسلمان اور مسیح برادری کیلئے مقدس مقام ہے ۔ یہ مزار داعش کے قبضے سے عرقی افوج نے گزشتہ ماہ آزاد کرایا ہے۔
حضرت یونس ؑ کے اس مزار کو داعش نے 2014 میں اپنے قبضے میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ عراق کے شہر موصول کی آبادی 660،000 ہے۔
بشکریہ ڈیلی میل