دانت انسانی خوبصورتی کا ایک اہم جُز ہیں، اگر دانت خوبصورت نہ ہوں تو حسن ماند پڑتا جاتا ہےموتی کی طرح چمکتے ہوئے سفید دانت کسے پسند نہیں ، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں چمکدابنانے کے لئے مصنوعی طریقوں کا سہارا لیتے ہیں جیسے کہ بلیچ وغیرہ کرنا جو کہ نہایت نقصان دہ ہے۔ دانتوں کی صفائی کے لیے قدرتی طریقے استعمال کریں تاکہ انہیں کم سے کم نقصان پہنچے اور یہ زیادہ عرصے تک آپ کا ساتھ نبھائیں۔ یہاں دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے چند قدرتی طریقے پیش کیے جارہے ہیں جن سے دانتوں کی قدرتی حفاظتی تہہ اینیمل اور مسوڑھوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ کھانے اور کسی بھی قسم کے مشروبات پینے کے بعد لازمی برش کریں ،اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ دن میں صرف ایک بار برش کرنے کو کافی سمجھتے ہیں ،لیکن صحت مند اور خوبصورت دانتوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر کھانے اور مشروب پینے کے بعد برش کریں اور اگر یہ آپ کے لیے ممکن نہ ہو تو کم از کم دن میں دو بار (صبح اور رات کو سونے سے پہلے)برش ضرور کریں،کچھ ہی عرصے بعدآپ اپنے دانتوں میں واضح فرق دیکھیں گے۔ بہت سے لوگ فلوسنگ کو سنجیدہ نہیں لیتے لیکن یہ آپ کے دانتوں کی صفائی کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا دانتوں میں برش کرنا ،دن میں دوبار برش کرنے کے بعدبھی دانتوں میں خوراک کے چھوٹے ذرات باقی رہ جاتے ہیں جو دانتوں کے بیچ میں چپک جاتے ہیں ،جنہیں نکالنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے 'فلوسنگ '،اس طریقے سے نہ صرف خوراک کے چھوٹے ذرات باہر نکل آتے ہیں بلکہ یہ کیویٹی اور مسوڑھوں کی بیماریوں کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ناریل کے تیل کی افادیت پر اب تک کی گئی تحقیق مکمل نہیں ہے بلکہ اس تیل میں مزید فوائد چھپے ہیں جو اب تک منظر عام پر نہیں آسکے۔ماؤتھ واش دانتوں کی صفائی کا ایک عام طریقہ ہے ،دانتوں میں برش کرنے کے بعد ناریل کا تیل منہ میں ڈال کر تقریباً 15 منٹ تک گھمائیں،بعدازاں آپ کو اپنے دانت نمایاں طور پر صاف نظر آئیں گے۔ پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف دانتوں کی پرابلمز بلکہ بہت سی بیماریوں کے خاتمے کا سبب بنتا ہے،ڈاکٹرز بھی مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تجویز دیتے ہیں ،دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے جتنا ہوسکے اتنا پانی پئیں،زیادہ پانی پینے سے دانت صاف ہوتے ہیں کیونکہ پانی کا بہاؤ قدرتی طور پر دانتوں کے اندر کی صفائی کردیتا ہے۔BRUSH AFTER EATING OR DRINKING
FLOSSING
COCONUT OIL
DRINK LOTS OF WATER
EAT FRUITS AND VEGGIES