ایک تحقیق کے مطابق ائیر کنڈیشنرانسانی صحت کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے ،اس سے جلد کے خشک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،اگر آپ اے سی والے کمرے میں وقت کا زیادہ حصہ گزارتے ہیں تو اس سے آپ کی جلد اپنا قدرتی موئسچرائزر کھودیتی ہے،جس سے اسکن پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔
اگر آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں سینٹرل ائیر کنڈیشنر سسٹم موجود ہے تو اس سے آپ کا بلڈ پریشر بڑھنے اور جسم کےمختلف حصوں میں درد کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر گاڑی میں اے سی سسٹم موجود ہے تو یہ جراثیم اور مائیکرو آرگینزم پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔
لوسیانا اسٹیٹ میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق ایک ٹیسٹ کے دوران کار میں میں 8 اقسام کے زندہ اجسام پائے گئے،جو گاڑی میں موجود اے سی کی وجہ سے سرکولیٹ کررہے تھے ،یہ جراثیم تیز بخاراور نمونیہ جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
Thanx to:glaobalnews/Hindustan times